12 جولائی 2013 - 19:30
آیت اللہ شیخ النمر کی رہائی کے لیے سعودی عرب میں مظاہرے+تصاویر

سعودی عرب کے شھر قطیف میں گزشتہ شب شیخ النمر کی رہائی حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شہر قطیف میں گزشتہ شب ’’یوم النمور‘‘ کے عنوان کے تحت آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی رہائی کے لیے مظاہرے کئے گئے۔مظاہرین نے آیت اللہ شیخ النمر کی حمایت میں نعرے لگا کر آل سعود کی سرنگونی اور شیخ النمر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے سعودی عرب کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو اس ملک کے مقتولین کا ذمہ دار قرار دیا اور تمام لوگوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے امداد طلب کی۔شھر قطیف میں احتجاجی مظاہرے کرنے والوں نے شیعہ مقتولین کے قصاص کا مطالبہ کیا اور اس ملک کے شیعہ شہریوں پر آل سعود حکومت کی طرف سے کئے جانے والے ظلم و ستم اور حقوق کی پامالی کا مقابلہ جاری رکھنے کا عہد کیا۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲